پی ٹی آئی احتجاج مؤخر، گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تاحال تحویل میں

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ مؤخر کیے جانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں تاحال تحویل میں رکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چودھری کے مطابق احتجاج مؤخر ہونے کے باوجود اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں پکڑی ہوئی ہیں اور انہیں تاحال ریلیز نہیں کیا گیا۔

اویس چودھری نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی تمام گاڑیاں فوری طور پر ریلیز کی جائیں اور گاڑیوں کی بندش کے باعث ہونے والے مالی نقصان کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ