پنجگور: پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم اور فائرنگ سے حملہ، اہلکار مارا گیا

پنجگور (پاک ٹوڈے): پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان ولد محمد ابراہیم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پیر جان کے گھر کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پھینکے، جس کے باعث پولیس اہلکار کی موت ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محفوظ بنانے کے بعد شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

پولیس نے حملے میں ملوث نامعلوم افراد کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Related posts

سرکاری وسائل کے استعمال پر توہین عدالت کیس، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری

جامعہ کراچی میں فیل طلبہ کو خلاف ضابطہ پاس کرنے کا معاملہ سامنے آگیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 عسکریت پسند مارے جانے کا دعویٰ