پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان، 5 اکتوبر تک اجتماعات پر پابندی

لاہور (پاک ٹوڈے)​: پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

​محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔ اس دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

​نوٹیفکیشن کی تفصیلات کے مطابق عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور اسے ساتھ لے کر چلنے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
​محکمہ داخلہ کے مطابق کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماعات کی ترغیب دینے یا لوگوں کو اس میں شرکت کے لیے اکسانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی سے مساجد، دینی و مذہبی عبادت گاہوں، نمازِ جنازہ، تدفین اور شادی بیاہ کی تقاریب کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور ان پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی

Related posts

افغان حکومت نے پاکستان میں 8 ڈرونز بھیجنے کے دعوے کی تردید کر دی

کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کراچی سے اسلام آباد ترسیل روک دی

کوئٹہ: اغبرگ میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، جوابی فائرنگ میں 5 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ