پشاور: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وکلاء کی صوبے بھر میں ہڑتال

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبے بھر میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی، جس کے باعث پشاور ہائی کورٹ سمیت مختلف ضلعی عدالتوں میں عدالتی کارروائیاں متاثر ہوئیں۔

ہڑتال کے دوران وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ خیبر پختونخوا بار کونسل نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن کے ذریعے چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بار کونسل نے معطل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور معطل اسپیکر صوبائی اسمبلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وکلاء کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں سے گریز کیا جائے۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری آئینی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Related posts

پشاور کے کلاخیلو روڈ پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، لاشیں سڑک پر پھینک دی گئیں

اسحاق ڈار دوشنبے میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

روس یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، ایران کی مدد سے روکنے کی کوشش: ٹرمپ