11
پشاور (پاک ٹوڈے): کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایات پر ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں سرکاری اور نجی سکولوں کے معائنے جاری ہیں۔
انتظامی افسران پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند اور خیبر میں سکولوں کی عمارتوں کی حالت، تعمیراتی معیار اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد سکولوں میں حادثات کی روک تھام اور بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔
