پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد متوقع، ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی آج پشاور آمد متوقع ہے، جہاں صوبے میں امن و استحکام کی صورتحال پر غور کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور استحکام سے متعلق امور کا جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا سابقہ طے شدہ دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔ تاہم، آج کے دورے اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اور ڈپٹی اسپیکر کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض