خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) قانون کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز پولیس کی رپورٹ موصول ہونے پر ایم پی او قانون کے تحت فوری کارروائی کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد کارروائی کے عمل میں تاخیر کو روکنا بتایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ تفویض کردہ اختیارات کا استعمال قانون کے مطابق کیا جائے اور ان کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اور ڈپٹی اسپیکر کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد متوقع، ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع