پشاور میں نجی جرگوں پر پابندی کا فیصلہ، خلاف ورزی پر ہوٹل اور شادی ہال سیل ہوں گے

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور پولیس نے نجی جرگوں کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ جرگے کے لیے جگہ فراہم کرنے والے ہوٹلوں اور شادی ہالوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق نجی جرگے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں اور شادی ہالوں میں جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ متعلقہ ہوٹل یا شادی ہال کو بھی سیل کردیا جائے گا۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ جرگے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ایک نجی جرگے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے اس فیصلے کے بعد شہر میں نجی جرگوں کے انعقاد اور ان کے لیے ہوٹلوں و شادی ہالوں کے استعمال کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

Related posts

چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتِ حال پر گفتگو

4 ارب روپے کا سونا نکالے جانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، شوکت یوسفزئی