پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، کینٹ اور یونیورسٹی روڈ سمیت متعدد علاقے سیل

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے کینٹ، یونیورسٹی روڈ اور شہر کے دیگر متعدد علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مختلف مقامات پر فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار تعینات ہیں، جبکہ فوجی گاڑیوں اور دستوں کی جانب سے گشت بھی جاری ہے۔

دوسری جانب موبائل فون سگنلز اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو رابطوں اور آن لائن سہولیات کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، امن و امان اولین ترجیح

خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان