15
پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گھر اور حجرے میں توڑ پھوڑ کی۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ کے دوران اہل خانہ کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے لیے۔ واقعے کے وقت شیر علی ارباب گھر پر موجود نہیں تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
