پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر عرفان سلیم نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے صدر جنید اکبر اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی گرفتاری کے خلاف اہلِ پشاور، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں، پارلیمنٹیرینز اور ٹکٹ ہولڈرز کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
عرفان سلیم نے کہا کہ احتجاج کے مقامات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پارٹی کسی گرفتاری یا غیر قانونی اقدام سے خوفزدہ نہیں اور پُرامن احتجاج کے آئینی حق کو بھرپور طریقے سے استعمال کرے گی۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ان کے علاج معالجے کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔