پشاور: تھانہ متنی پولیس کی بڑی کارروائی، بھاری تعداد میں ایمونیشن سمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور (پاک ٹوڈے) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں قیام امن اور جرائم کے تدارک کی خاطر ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور سرپرائز ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل سعید الرحمن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بہرہ مند شاہ اور اے ایس آئی گل زیب خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے بھاری تعداد میں ایمونیشن و پارٹس گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت عالم زیب ولد فتح خان سکنہ شبقدر ضلع چارسدہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کے دوران گاڑی سے 2500 عدد کارتوس، 10 عدد میگزینز اور رائفل کے پارٹس برآمد کر لیے گئے، جبکہ ایمونیشن سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس سے متعلق اہم اجلاس، بڑی اصلاحات پر غور

ڈیڈ لائن کے بعد 6 لاکھ 79 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی، سرحدی انتظامات اور تازہ صورتحال

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ