پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شماز خان کی موت واقع ہوگئی، جبکہ جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پشاور کے جی ٹی روڈ پر آج صبح نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حوالدار شماز خان مارا گیا، بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق پشاور کے علاقے ارمڑ سے تھا۔
دوسری جانب تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعات کے بعد متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاحال کسی گروہ کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
