پاکستان کا بھارت کو 338 رنز کا ہدف، عثمان خان کی شاندار سنچری

مسقط (پاک ٹوڈے): مسقط میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان خان نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عبدالقادر 80 اور حیام خان 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کاویہ پریش پٹیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ چگوروپتی وینکٹے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست، بھارت آخری گیند پر ایک وکٹ سے کامیاب

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس کل سے شروع، پاکستان کی علاقائی رابطوں اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ، افغانستان کی عدم شرکت اہم سوال بن گئی

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا