ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

کراچی (پاک ٹوڈے): پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 884 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Related posts

چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

آئی ایم ایف کا پاکستان سے فیول سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ، ریلیف اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز

بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتِ حال پر گفتگو