اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل معیشت میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدی آمدن حاصل کرلی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں پاکستانی فری لانسرز نے 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، جو سالانہ بنیاد پر 49 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران، فری لانسرز کی مجموعی برآمدی آمدن 55 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔