ٹنڈو آدم میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

ٹنڈو آدم (پاک ٹوڈے): سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس کی ٹکر سعید آباد جانے والی کار سے ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق مٹیاری سے بتایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Related posts

لاہور میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ، ساس اور سالا جاں بحق، بیوی سمیت 2 خواتین زخمی

یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج، جھڑپیں، گرفتاریاں

ایل پی جی کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان