ایران کی افغانستان کو برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ایران کی وزارتِ خارجہ کے نائب برائے اقتصادی سفارت کاری حمید قنبری کا کہنا ہے کہ افغانستان کو اشیا کی برآمدات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقتصادی تعلقات کی رابطہ کاری کے اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

حمید قنبری کے مطابق جنگی حالات کے باعث نقل و حمل کے مسائل اور تجارتی راستوں پر پابندیوں نے ایران کے برآمد کنندگان کی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیش کی گئی تجاویز کو ایرانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے متعلقہ ممالک، بالخصوص افغانستان، کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کے لیے آگے بڑھایا جائے گا۔

ایرانی عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے پڑوسی ممالک کی منڈیوں میں ایرانی برآمدات کو برقرار رکھنے اور ان میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

لاہور میں گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ، ساس اور سالا جاں بحق، بیوی سمیت 2 خواتین زخمی

یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج، جھڑپیں، گرفتاریاں

ایل پی جی کے دو جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان