واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (APEC) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی توقع رکھتے ہیں۔
فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں جوہری تخفیف اسلحہ سمیت مختلف اہم امور اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ ختم کرانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے ملاقاتوں کے ممکنہ ایجنڈے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں عالمی سلامتی اور علاقائی کشیدگی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔