16
واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ندال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ اس تجویز پر ریپبلکن رہنماؤں، مذہبی شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے مخالفت سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔
ندال حسن نے 2009 میں امریکی فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
