ٹانک کی محسود مارکیٹ میں فائرنگ، امن کمیٹی کا رکن مارا گیا، ایک شخص زخمی

ٹانک (پاک ٹوڈے): محسود مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا ایک رکن جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے رکن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بازار خالی کرا لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث نامعلوم افراد ایک دکان میں محصور ہیں، جبکہ علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت دیگر سکیورٹی اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

ایم ٹی آنر 25 کے باقی 3 پاکستانی عملے کے ارکان بدھ کو وطن واپس پہنچیں گے، اسحاق ڈار

کرک روانگی سے قبل لانگ مارچ کے شرکاء کی عمران خان کے حق میں اجتماعی دعا

صوابی میں انسانیت سوز واقعہ، دو بہنوں کے اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج