ٹانک (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان اپر پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر نیاز محمد نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مارا گیا۔ واقعہ ٹانک کی حدود میں تھانہ صدر کے علاقے ڈبرہ کے مقام پر پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر نیاز محمد اپر وزیرستان جا رہے تھے کہ ڈبرہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ٹانک منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔