ٹانک میں آغا خان این جی او کے تحت کام کرنے والے 3 افراد اغوا

ٹانک (پاک ٹوڈے): گرہ مٹھو کے علاقے سے آغا خان این جی او کے تحت بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) میں کام کرنے والے 3 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ روز گرہ مٹھو کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔ مغویوں میں سعید انور، سفیراللہ اور سید باشاہ شامل ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید معلومات اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related posts

پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیشِ نظر 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

حکومت سے دوبارہ مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ میرے علم میں نہیں: سلمان اکرم راجہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکار مارے گئے