وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم منگل کی دوپہر لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کی خصوصی پرواز بیلاروس اور قازقستان کے راستے تقریباً ساڑھے 8 گھنٹے کے سفر کے بعد اسلام آباد پہنچی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران 5 روز امریکا جبکہ 9 روز لندن میں قیام کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کی اور جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے مختلف دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیراعظم کی وطن واپسی پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار