وزیراعظم شہباز شریف کا کل پشاور کے دورے کا امکان، امن و امان پر اعلیٰ سطح اجلاس متوقع

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف کا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر کل پشاور پہنچنے کا امکان ہے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ وزیراعظم کا صوبے کا پہلا دورہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں انہیں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال، شدت پسندی کے خلاف اقدامات اور سکیورٹی ضروریات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ضم اضلاع اور چار جنوبی اضلاع کے لیے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم ان 12 اضلاع کی ترقی کے لیے اپنے وژن کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔

دورے کے دوران صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

Related posts

مہمند: پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وحید مہمند پر فائرنگ، زخمی

مردان: کاٹلنگ میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات کا صومالیہ میں ڈرون حملہ، الشباب کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا