وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان کی صورت حال پر وفاقی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ پشاور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، امیر مقام، رانا ثناء اللہ اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی شریک ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

وزیراعظم کی آمد کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ روڈ بھی بند کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا کے سابق وزرا اور ڈپٹی اسپیکر کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد متوقع، ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع