خیبر (پاک ٹوڈے): وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں خیبر اور اورکزئی پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں 4 شدت پسند مارنے اور 3 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانے کو کاپٹر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دعوے کے مطابق مارے گئے شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے افراد میں سے ایک کی شناخت حبیب خان کے نام سے ہوئی ہے، جو باڑہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔