اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تمام اضلاع میں صوبائی ایکسائز ڈیپارٹمنٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مشترکہ کارروائیاں کرے گا۔
وزیراعظم کی ہدایات کے تحت نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی جبکہ مالکان سے مکمل کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں سستی، چشم پوشی یا غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسٹمز اور ایکسائز اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔