مکہ معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): مکہ معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات 26 اور 27 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ ان مذاکرات میں شرکت کریں گے، جس کے دوران مکہ معاہدے پر عمل درآمد، باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کی توقع ہے۔

Related posts

فلسطینی دیہات پر حملے ’یہودی دہشت گردی‘ ہیں، اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی مذمت

لیبیا کے ساحل پر روسی جنگی جہاز ڈرون کشتیوں کا نشانہ، دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی