مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کراچی ایئرپورٹ پر روک لیے گئے

کراچی (پاک ٹوڈے): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیا الرحمٰن کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک لیا، تاہم کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر رکھنے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ضیا الرحمٰن سعودی عرب سے کراچی پہنچے تھے، جہاں امیگریشن حکام نے آئی بی ایم ایس میں نام موجود ہونے کے باعث انہیں روک لیا۔ وہ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔

بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد امیگریشن حکام نے ضیا الرحمٰن کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

Related posts

بھارت میں اے ایس آئی کے قتل کا معمہ حل، خاتون پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

امریکا کو مطلوب منشیات کا بدنام زمانہ ڈان میکسیکو میں گرفتار

سینٹکام کی امریکی ایف سولہ طیارے کو نقصان پہنچنے کی تردید، ایران کا دعویٰ مسترد