اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کو سیل کردیا۔ کارروائی کے دوران ان کے اہلخانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے صرف 30 منٹ کی مہلت دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی ٹیم ہفتے کی صبح مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچی، جہاں علاقہ مجسٹریٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
انتظامیہ نے کارروائی کے دوران گھر کی جانب آنے والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے، جبکہ رہائشگاہ کی طرف جانے والی گلی کو بھی ناکا لگا کر بند کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اہلخانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا گیا۔ اہلخانہ کے روانہ ہونے کے بعد مجسٹریٹ نے رہائشگاہ کو سیل کردیا۔
