کراچی (پاک ٹوڈے): ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 96 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 131 ڈالر پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں خریداروں کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
