ملتان میں 15 سالہ یتیم لڑکے کی گاڑی تلے کچل کر ہلاکت، ٹھیکیدار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

ملتان (پاک ٹوڈے): ملتان کے علاقے رائل آرچرڈ میں 15 سالہ لڑکے کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں ٹھیکیدار توقیر کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

واقعہ 19 اکتوبر کو رائل آرچرڈ، بلاک اے، گلی نمبر 10 میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 15 سالہ لڑکا، جو ایک یتیم خانے میں رہتا تھا، الیکٹریشن کا کام سیکھنے کے لیے ٹھیکیدار توقیر کے پاس جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ٹھیکیدار کے رویے سے تنگ آکر کام چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا گلی میں دوڑ رہا ہے اور ایک گاڑی اسے ٹکر مار دیتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ دیوار سے جا ٹکراتا ہے اور موقع پر ہی دم توڑ جاتا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلِ علاقہ نے اسے روک لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا