قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کا آزادانہ انتخابات کا مطالبہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں ہیں؟

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 8 ارکانِ قومی اسمبلی غائب ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے شکوہ کیا کہ انہیں قومی اسمبلی میں بولنے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت سے کچھ نہیں چاہیے، صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آئینی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی فرد کا ذاتی گھر نہیں بلکہ ریاستی منصب سے وابستہ رہائش گاہ ہے، جبکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی آئینی حیثیت رکھتا ہے اور اسے محمود خان اچکزئی کی ذاتی حیثیت سے الگ دیکھا جانا چاہیے۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا