مصر میں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی

قاہرہ (پاک ٹوڈے): مصر کے شہر جیزہ میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثہ جیزہ کے علاقے الوراق میں پیش آیا جہاں پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق آتشزدگی کے باعث 27 گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں، جن میں کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے 39 ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جبکہ حکام نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ متعدد افراد کو اپنی گاڑیوں سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

Related posts

اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملے کے لیے تیار ہونے کا اعلان

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے سرکاری دفاتر میں نقد لین دین بند، تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے ہوں گی

پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی، نئی تاریخوں کے تعین کے لیے مشاورت شروع