مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کراچی (پاک ٹوڈے): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے نئی ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سودرپسچم رائلز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔ ان کے مطابق نیپال میں کرکٹ کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں۔

نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر 2026 تک منعقد ہوگی۔ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، جبکہ حال ہی میں وہ قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔

Related posts

مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا

دیر کالونی اسکول حادثہ: شہداء کے لواحقین میں 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

آذربائیجان میں حجاب پر تنازع، طالبات کو اسکولوں میں داخلے سے روکنے کی اطلاعات