مسجد الحرام میں ازدحام سے بچنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی لازمی: سعودی وزارتِ حج کی نئی ہدایت

مکہ مکرمہ (پاک ٹوڈے): مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی اور سعودی وزارتِ حج نے عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ حرم مکی میں شدید ازدحام اور ہجوم سے بچنے کے لیے مناسک کی ادائیگی سے قبل وقت کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔

جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق مسجد الحرام میں اوقات کے لحاظ سے زائرین کا رش درج ذیل رہتا ہے:
* کم ترین ازدحام (موزوں ترین وقت): رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک، اور صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک۔
* معتدل ازدحام: صبح 5 بجے سے صبح 8 بجے تک۔
* شدید ترین ازدحام (رش کا وقت): شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک۔

سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب ڈیجیٹل سروسز اور ‘نُسک’ پورٹل کے ذریعے مطاف اور مسعی میں رش کے انڈیکیٹرز کی مانیٹرنگ کریں تاکہ طواف اور سعی کے لیے مناسب ترین وقت کا انتخاب کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ جاری عمرہ سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 لاکھ 20 ہزار سے زائد زائرین مملکت پہنچ چکے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

نیکولا بیلومو نے افغانستان میں یورپی یونین کے نئے ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

افغانستان کے لیے بھارت کی انسانی امداد جاری، ادویات اور طبی سامان کی ایک اور کھیپ کابل پہنچ گئی

یمن: تعز میں فضائی حملے، درجنوں حوثی جنگجوؤں اور شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ