1
مستونگ (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر وین روک کر 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار قلات کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں زیرِ تربیت تھے اور ہفتہ وار چھٹی پر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے کے روز مستونگ کے علاقے گورگینہ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے لنک روڈ پر وین کو روک کر اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ سڑک قلات اور مستونگ کو نوشکی سے ملاتی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
