مردان میں سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

مردان (پاک ٹوڈے) : سپیشل برانچ مردان میں تعینات سب انسپکٹر قمر زمان خان کو ان کے حجرے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مردان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر قمر زمان خان کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کے محرکات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related posts

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا، پرامن احتجاج کریں گے: بیرسٹر گوہر

کچلاک میں کم سن بچی کے مبینہ نکاح کا معاملہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لے لیا