محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا یونیسیف عملے کو اسکولوں کے دوروں کی اجازت دینے کا فیصلہ

پشاور (پاک ٹوڈے): محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یونیسیف کے بھرتی کردہ عملے کو منتخب اسکولوں کے دوروں کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق یونیسیف کا عملہ اسکولوں میں جاری اقدامات کی نگرانی اور تصدیق کرے گا۔ عملے کو اسکولوں میں سرگرمیوں کا تسلسل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کو یونیسیف کے عملے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق یونیسیف کے مرد نمائندے کو طالبات کے اسکولوں کے دورے کے لیے خاتون افسر کی معاونت حاصل کرنا ہوگی، جبکہ دورے سے قبل متعلقہ ضلعی خاتون تعلیمی افسر سے رابطہ کرنا بھی ضروری ہوگا۔

Related posts

اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مسترد، جیل میں رہیں گے

افغانستان سے ترکی کو 600 ٹن کپاس برآمد کر دی گئی

پاکستان کی جیلوں سے رہائی کے بعد 291 افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے