لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور کے علاقے ڈیفنس میں آذربائیجان سے آنے والی ایک غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ دو نامعلوم خواتین اسے ڈنر کے لیے اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔ ڈنر کے بعد تین افراد نے اسے گاڑی میں چھوڑنے کی پیشکش کی، تاہم گاڑی میں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور انویسٹی گیشن پولیس نے مبینہ طور پر ملوث افراد کی شناخت کرلی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔