غیر فعال سموں پر بنے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ، پی ٹی اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے غیر فعال، منسوخ یا طویل عرصے سے استعمال نہ ہونے والی سموں پر قائم واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی اور بلاک کرنے سے متعلق شہریوں کو اہم انتباہ جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق بند یا غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ کا استعمال سائبر سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ اصولوں کے تحت جب کوئی سم طویل عرصے تک غیر فعال رہے تو متعلقہ ٹیلی کام کمپنی اسے کسی دوسرے صارف کو جاری کر دیتی ہے، جس کے باعث پرانے اکاؤنٹ کی ذاتی معلومات، چیٹس اور ڈیٹا کا غلط استعمال یا فراڈ میں استعمال ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فوری طور پر اپنے زیرِ استعمال فعال نمبروں پر منتقل کریں۔ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی سیٹنگز میں موجود چینج نمبر کی سہولت کا استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی یا اکاؤنٹ بلاک ہونے سے بچا جا سکے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی