غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے ڈنمارک کی 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان

کوپن ہیگن (پاک ٹوڈے): ڈنمارک نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے 8.9 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کو 3 ملین ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کے فنڈ کو 5.9 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شدید سرد موسم فلسطینیوں کی پہلے سے سنگین انسانی صورتحال کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔ اس لیے موسم سرما کے دوران متاثرہ افراد تک ضروری امداد پہنچانا ناگزیر ہے۔

Related posts

کابل اور اسلام آباد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانیہ متحرک، پاکستان کا دورہ بھی متوقع

امریکا میں فلائٹ آپریشن بحران، وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

غزہ میں صحت کا بحران، سانس کی بیماریوں کے 33 ہزار اضافی کیسز، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ