عالمی مارکیٹ میں منافع سمیٹنے کے رجحان کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

نیویارک (پاک ٹوڈے): عالمی بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں سست روی اور کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق حالیہ مسلسل تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے اور امریکی مہنگائی کے معتدل اعداد و شمار کی وجہ سے سونے پر دباؤ دیکھا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ دسمبر کی تحویل کے امریکی گولڈ فیوچرز میں تقریباً 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 4,382.50 ڈالر فی اونس رہی۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی اونس اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر، اور پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ تاہم پیلیڈیم کی قیمت 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جولائی میں امریکی پروڈیوسر پرائزز میں اضافہ نہ ہونا اور کنزیومر پرائزز کے محدود اعداد و شمار نے بھی فوری طور پر قیمتوں کے نئے ریلے کو روک دیا ہے۔

Related posts

عمان میں مسافر بس اور دو ٹرکوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

ٹرمپ خاتون صحافی کے سوال پر برہم، بدتمیز قرار دے کر پچھلی صف میں بیٹھنے کا مشورہ دے دیا

فلسطینی دیہات پر حملے ’یہودی دہشت گردی‘ ہیں، اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کی مذمت