ضلع راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے پاک فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع راولپنڈی میں 6 ماہ کی مدت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ منظوری محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی ہے۔ فیصلے کے تحت افواجِ پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں مامور رہیں گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے تحت امن و امان کی فضا قائم رکھنے، حساس مقامات کی حفاظت اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظام کو یقینی بنانے میں اپنی خدمات سرانجام دے گی۔

Related posts

کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کوہاٹ میں کیسز کی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی

حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے 5 شرائط پیش کردیں