شمالی وزیرستان میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری، 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل

پشاور (پاک ٹوڈے): شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران مزید 62 گھروں اور متعدد کمپاؤنڈز کی تلاشی مکمل کرلی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاؤں اپی سے حیدر خیل تک 17، مسکی میں 28 جبکہ دیگر علاقوں میں 17 کمپاؤنڈز کی تلاشی لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسو خیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 14 مخصوص مقامات کو کلیئر کیا گیا، جبکہ موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حسو خیل سے ایک الفاروق میزائل، 200 کلوگرام یوریا اور دیگر متعلقہ آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی ممکنہ موجودگی اور ان کے زیرِ استعمال مقامات کی کلیئرنس مکمل ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Related posts

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

صوابی میں دن دہاڑے فائرنگ، امام مسجد اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی