شاید یہ میرا آخری سال ہو”: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

ریاض (پاک ٹوڈے): عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری سیزن ممکنہ طور پر بطور کھلاڑی ان کا آخری سیزن ہو سکتا ہے۔

41 سالہ سٹار فٹبالر نے اپنی ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ 25 سالہ طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد اب اپنے مستقبل اور خاندان کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک شاندار میراث چھوڑ کر کھیل کو الوداع کہیں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا وقت سفر، تفریح اور دیگر مشغولیات میں گزاریل گے۔

واضح رہے کہ 5 بار بیلن ڈی اور اور 5 مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے والے رونالڈو انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں متعدد ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ وہ اس وقت سعودی پرو لیگ کے کلب النصر سے وابستہ ہیں، جہاں ان کا ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔

Related posts

یونس خان کا محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کیس میں قانونی عمل کی پیروی کا مشورہ

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں کردیں

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل