9
شانگلہ (پاک ٹوڈے): شانگلہ کے علاقے شڑونہ یختنگے میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کی گئیں، جہاں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی اور اسپتال پہنچانے کے انتظامات کیے۔
