سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (پاک ٹوڈے): عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ریکارڈ کی گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 108 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 256 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 363 روپے ہوگئی۔

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر