10
سوات (پاک ٹوڈے): ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مذہبی شخصیت مولانا رشید محمد جان بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چپریال کے مقام پر مولانا رشید محمد پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کے خلاف تحقیقات اور تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔
